شنبه, جون 7, 2025
Homeخبریںلاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاج کا 5850 روز، جبری لاپتہ...

لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاج کا 5850 روز، جبری لاپتہ غنی بلوچ کے کیس کو کمیشن اور صوبائی حکومت کو فراہم کردیں

شال (ہمگام نیوز) بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قائم احتجاجی کیمپ تنظیم کے ایگزیکٹو کے رکن نیاز نیچاری کی قیادت میں 5850 واں روز کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری رہا۔

وی بی ایم پی نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا کہ جبری لاپتہ عبدالغنی بلوچ کے کیس کو تنظیمی سطح پر لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن اور صوبائی حکومت کو فراہم کردیں۔

وی بی ایم پی نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ صوبائی حکومت اور کمیشن عبدالغنی کے لواحقین کو ملکی قوانین کے تحت فوری طور پر انصاف فراہم کرنے میں اپنی آئینی کردار ادا کرینگے اور خاندان کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز