شال (ہمگام نیوز) کوئٹہ پریس کلب کے باہر جاری بلوچ لاپتہ افراد کے احتجاجی کیمپ پر نامعلوم افراد نے حملہ کر کے اسے نذر آتش کر دیا۔
جس کے نتیجے میں کیمپ کا ایک حصہ مکمل طور پر جل گیا۔
ماما قدیر بلوچ نے اس واقعے کے بعد ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ پانچ ہزار دن سے زائد جاری بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی کی کیمپ کو نامعلوم افراد کی جانب سے آگ لگائی گئی۔
انہوں نے حکومت سے فوری طور پر اس حملے کے ذمہ داران کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔