شنبه, سپتمبر 21, 2024
Homeخبریںلاپتہ افراد کے اہلخانہ کا سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا جاری

لاپتہ افراد کے اہلخانہ کا سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا جاری

کراچی (ہمگام نیوز) ہاکس بے سے جبراً طور پر لاپتہ ہونے والے داد شاہ بلوچ کے اہلخانہ کی جانب سے کراچی پریس کلب سے سندھ اسمبلی تک مارچ۔

مارچ میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی جہاں مارچ نے سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا دے رکھا ہے۔

مظاہرین نے مارچ کے دوران سندھ پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور لاپتہ داد شاہ بلوچ اور دیگر جبری گمشدگی کے شکار افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کراچی کے علاقے ہاکس بے سے لاپتہ کئے جانے والے دادشاہ بلوچ کا تعلق بلوچستان کے ضلع خضدار، گریشہ سے ہے۔ وہ چند سالوں سے کراچی کے علاقے ہاکس بے میں رہائش پذیر تھے۔کو ان کے والد و دیگر اہل و عیال کے آنکھوں کے سامنے سے سی ٹی ڈی نے رات دو بجے ان کے گھر سے جبری لاپتہ کردیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے میں شریک لواحقین کا کہنا تھا کہ اگر ان کے پیارے نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں ثبوت کے ساتھ عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

دھرنے کو بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی حمایت حاصل بھی حاصل تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز