Homeخبریںلاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن کی یقین دہانی کے...

لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن کی یقین دہانی کے باوجود رحیم الدین تاحال بازیاب نہیں ہوسکے۔ ہمشیرہ

خاران(ہمگام نیوز) خاران کے رہائشی رحیم الدین ولد شاہنواز کی ہمشیرہ نے سوشل میڈیا میں جاری ایک وڈیو پیغام کے ذریعے بتایا کہ اس کے بھائی کو 26 اگست 2016 کو رات گئے پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اغواء کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میرے بھائی کے ساتھ دیگر افراد بھی لاپتہ کئے تھے جنہیں بعد میں رہا کیا گیا، لیکن میرے بھائی تاحال لاپتہ ہیں۔

لاپتہ رحیم الدین کی ہمشیرہ کا مزید کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن نے بھی بھائی کی بازیابی کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن ابھی تک اس پر عملدرآمد نہیں ہوسکا ہے۔

Exit mobile version