کوئٹہ(ہمگام نیوز)لاپتہ بلوچ اسیران و شہداء کے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ 2302ویں دن بھی جاری رہا ہفتہ کو وکلاء برادری ، سول سوسائٹی کے افراد نے کیمپ آکر لاپتہ افراد اور شہداء کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیا اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ابتک ہزاروں بلوچ فرزندوں کی قربانی پختگی کا سبب بن چکی ہے آج ہزاروں بلوچ فرزند غلام ہونے کی سزا عقوبت خانوں میں اٹھارہے ہیں اسی طرح قومی جہد میں اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے ہزاروں فرزند شہید ہوئے تقریباً ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے بلوچ ریاستی بربریت کا شکار ہوئے اور بلاتفریق ہورہے ہیں ماما قدیر بلوچ نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرح پندرہ سال کے سفر میں آزادی کی جہد میں بے انتہا نشیب و فرز کے ساتھ خارجی یعنی بین الاقوامی سطح پرکچھ حد تک خود کو منوایا اور پذیرائی حاصل کی ہے وہ الگ بحث ہے کہ زیادہ تر افراد نے اس تصرف سے شخصی فائدے اٹھائے اورقومی جہد کے نام پر صرف بینک بیلنس اور آسائشیں حاصل کی ہیں ایسے افراد کی تعداد درجن بھر سے زیادہ نہیں ہوگی عین مخلص دوستوں کی کاوشوں نے عالمی تعارف میں اہم کردار ادا کیا یقیناًاگر سرزمین بلوچ پر جاری جہد کمزور ہوتی تو بین الاقوامی سطح پر کچھ حاصل نہیں ہوپاتا آج اگر دنیا کچھ ہماری جہد کی طرف متوجہ ہے تو وہ سرزمین بلوچ پر جاری جہد فرزندوں کی قربانیوں اور جہد کاروں کی محنت کی بدولت ہے اگر ہم باہمی یکجہتی کو آگے بڑھاتے تو اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ بلوچ قومی تحریک کی مانگ کے سامنے عالمی قوتیں بشمول اقوام متحدہ کو بھی سرجھکانا پڑتا اور آج صورتحال یکسر مختلف ہوتی مگر افسوس کہ نوابی ،سرداری میری معتبری اورانا کے خول سے باہر نہ نکلنے کی چپقلش نے عالمی سطح پر مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے یہ بھی یقینی امر ہے کہ آزادی کا حاصل تو یقین ہے پر شاید سفر لمبا کٹھن صورت اختیار کرجائے ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ خفیہ اداروں کی سربراہی میں مکران ،قلات ،جوہان میں تمام چور ڈکیت ٗمنشیات فروشوں کواکٹھا کرکے اپنی نئی اور پرانے ڈیٹھ اسکواڈ اڈوں کے ذریعے سرعام ٹارگٹ کلنگ ، بلوچ فرزندوں کو اغواء ،لاشوں کے ساتھ پوری کی پوری آبادی پر فضائی اور زمینی حملوں اور بمباری کا نشانہ بنانے کے نہ ختم ہونے والے سلسلوں کو تیزی کے ساتھ شروع کیا اور جاری ہے۔