خضدار (ہمگام نیوز) لاپتہ بلوچ ایکٹوسٹ سعد اللہ بلوچ کے فرزند زاہد ابابکی بلوچ نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے تنظیموں سے اپنے والد کے باحفاظت بازیابی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہیکہ میرے والد سعد اللہ بلوچ کو سات سال کا طویل عرصہ مکمل ہوچکا ہے لیکن وہ تاحال بازیاب نہیں ہوسکے۔ میرے والد کو سات سال قبل 25 اگست 2009 کو رمضان شریف کے بابرکت ماہ میں اغواء4 کرکے لاپتہ کردیا گیا۔ گزشتہ سات سال ہم نے انتہائی درد اور تکلیف میں کاٹے ہے بلکہ ان سات سالوں کا ایک ایک پل ہم پر قیامت بن کر گزری ہے۔ اْنہوں نے مزید کہا کہ میرا والد کوئی جرائم پیشہ شخص نہیں تھا بلکہ وہ ایک سیاسی و سماجی کارکن تھا لیکن اْن کو اسطرح ماورائے قانون اغوا کرکے لاپتہ کرنا انسانی حقوق کے سنگین خلاف ورزی کی مترداف عمل ہے کیونکہ اْن کے لاپتہ ہونے سے ہمارا پورا خاندان کرب اور زہینی ازیت کا شکار ہے اور مجھ سمیت میرے بہن بھائی تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہے کیونکہ ہمارا واحد کفیل بھی میرے والد تھے لہذا ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے اور ہمارے والد کو بازیاب کرکے ہمیں بھی جینے کا حق دیا جائے۔