کوئٹہ (ہمگام نیوز) لواحقین نے جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ 25 جولائی 2015 کو کوئٹہ میں اپنے گھر سے ریاستی اداروں کے ہاتھوں جبراً گمشدگی کا شکار جمیل سرپرہ کی گمشدگی کے آٹھ سال پورا ہونے پر ٹوئٹر پر آگہی مہم چلائے جائے گی۔
کوئٹہ سے ہی 25 جولائی 2021 کو پاکستانی اداروں کے ہاتھوں جبراً گمشدگی کا شکار سجاد اور ظہور بلوچ کی گمشدگی کو دو سال پورا ہونے پر انکی بازیابی کیلئے ٹوئٹر پر آگہی مہم چلائی جائے گی۔
لواحقین کے مطابق آگہی مہم ہیشٹیگ #ReleaseJameelSarparah اور #ReleaseZahoorAndSajjad آج بروزِ منگل رات آٹھ بجے سے رات بارہ بجے تک چلائی جائے گی۔
لواحقین نے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں سیاسی و سماجی رہنماؤں، طلبہ، وکلاء ل، صحافیوں، انسانی حقوق کے علمبرداروں سمیت تمام مکاتبِ فکر کے افراد سے کمپین میں حصہ لینے کی درخوادست کی گئی ہے۔