یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںلاپتہ زاہد حسین کے والدین اور رشتے داروں کا پریس کانفرنس

لاپتہ زاہد حسین کے والدین اور رشتے داروں کا پریس کانفرنس

پنجگور(ہمگام نیوز) پنجگور کے علاقے چتکان کور کے رہائشی حاجی خالد ،محمد اقبال ،عابد حسین، راشد حسین، اور ساجد حسین نے اپنے فیملی کے خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زاہد حسین ایک پُرامن شہری ہیں وہ ایک نجی بینک میں سیکیورٹی گارڈ کے طور پر ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا اور 9 مئی کو چھ بجے کے بعد بنک سے چھٹی کرکے گھر پہنچے تھے کہ اسی دوران سادہ لباس میں ملبوس مسلح افراد نے گھر میں گھس کر انہیں زبردستی اٹھاکر اپنے ساتھ لے گئے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ کون ہیں اور انہیں کہاں لے کر جارہے ہو تو بتایا گیا کہ اسے تفتیش کے لیے کوئٹہ لے کے جا رہے ہیں بعد میں چھوڑ دینگے مگر تاحال ہمارے بیٹے کا نہ کوئی سراغ ھے اور نہ اسے بازیاب کیا جارہا ہے جس سے اس کے چھوٹے چھوٹے بچے اور ہم بوڑھے والدین بہن بھائی اور تمام رشتے دار سخت اذیت میں مبتلا ہیں اور ہم پر قیامت گزر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی ہمدردی کے ناطے ہمارے بیٹے کو بازیاب کرایا جائے انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلی بلوچستان ،آئی جی بلوچستان کمشنر مکران سیکورٹی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ زاہد حسین کو انسانی ہمدردی کے ناطے بازیاب کرایا جائے اگر اس نے کوئی جرم اور گناہ کیا ھے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے۔

انہون نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ وہ بے گناہ ھے وہ ایک نجی بینک میں سیکیورٹی گارڈز کے فرائض انجام دے رہے تھے انہوں نے انسانی حقوق کے اداروں سے سے بھی اپیل کی کہ وہ اس مسئلے کو اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے جائز مطالبہ پر زاہد کو بازیاب نہیں کرایا گیا تو وہ مجبورا ڈی سی آفس اور سی پیک پر جاکر دھرنا دینگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز