Homeخبریںلاپتہ طالبعلم حفیظ بلوچ ڈیرہ مراد جمالی پولیس تھانے سے منظرعام پر...

لاپتہ طالبعلم حفیظ بلوچ ڈیرہ مراد جمالی پولیس تھانے سے منظرعام پر آگئے.

ڈیرہ مراد ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق خضدار سے لاپتہ طالب علم حفیظ بلوچ ڈیرہ مراد جمالی پولیس تھانے سے منظر عام پر آگئے ہیں. بلوچ کونسل اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 8 فروری کو مقبوضہ بلوچستان کے شہر خضدار سے جبری گمشدگی کے شکار قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے طالب علم حفیظ بلوچ کو منظر عام پر لایا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق حفیظ بلوچ سے انکے لواحقین نے ڈیرہ مراد جمالی کے پولیس تھانے میں ملاقات کی ہے ۔

زرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے حفیظ بلوچ پر جھوٹے مقدمات دائر کیے گئے ہیں لیکن ابھی تک ڈیرہ مراد جمالی پولیس انتظامیہ کی جانب سے اس ا حوالے سے کچھ بھی نہ کہا گیا ہے.

بلوچ کونسل اسلام آباد کے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حفیظ بلوچ کو پولیس تحویل میں دیا گیا ہے اور ہم اب بھی انکے باحفاظت بازیابی کا مطالبہ جاری رکھیں گے ۔

Exit mobile version