خاران:(ہمگام نیوز) عبید اللہ بلوچ کی بازیابی کے لیے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران میں ریڈ زون میں دھرنا آج دوسرے دن بھی جاری رہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ عبید اللہ بلوچ کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔
مقامی ذرائع کے مطابق عبید اللہ بلوچ کو پانچ دن قبل قابض پاکستانی فورسز اور آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے جبری طور پر حراست میں لیا۔ اب عبید کے حوالے سے خاندان کو کوئی بھی معلومات فراہم نہیں کی جا رہی ۔
دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ عبید اللہ بلوچ کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا تو احتجاج میں مزید شدت لائی جائے گی۔ انہوں نے خاران کے باشعور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں اور لاپتہ عبید اللہ کی بازیابی کے لیے بھرپور آواز اٹھائیں۔
مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر “عبید اللہ بلوچ کو رہا کرو” اور “جبری گمشدگیاں بند کرو” جیسے نعرے درج تھے۔