Homeخبریںلاڑکانہ: رائیس کینال میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب گئے، دو سگے...

لاڑکانہ: رائیس کینال میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب گئے، دو سگے بھائی جاں بحق ایک کو بچا لیا گیا

لاڑکانہ(ہمگام نیوز) لاڑکانہ کے رائیس کینال میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان پانی میں ڈوب گئے دو سگے بھائی جاں بحق ہو گئے جبکہ تیسرے نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں چانڈکا ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لاڑکانہ شہر کے پرانے بس ٹرمینل کے قریب گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے رائیس کینال میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب گئے جس سے دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 16 سالہ حبیب اللہ اور 14 سالہ تنویر شیخ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور تینوں نوجوانوں کو باہر نکالا تاہم ڈوبنے والے افراد میں دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کے ایک کو نازک حالت میں چانڈکا میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

Exit mobile version