Homeخبریںلاہور، گھرمیں فائرنگ سے 6 افراد جانبحق

لاہور، گھرمیں فائرنگ سے 6 افراد جانبحق

لاہور (ہمگام نیوز) لاہورکے علاقے گرین ٹاؤن میں ایک گھرمیں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاہورکے علاقے گرین ٹاؤن کے ایک گھرمیں فائرنگ کے واقعے میں 6افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں 2خواتین بھی شامل ہیں۔فائرنگ میں ملوث ملزم عابد کوگرفتارکرلیا گیا۔
۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عابد نے اپنے گھر والوں اور سسرال والوں پرفائرنگ کی جسے کے نتیجے میں عابد کے گھرکے 4 افراد اورسسرال میں ایک شخص جاں بحق اور2 زخمی ہوئے۔ملزم عابد مبینہ طورپرآئس کا نشہ کرتا ہے۔

پولیس کوابتدائی بیان میں ملزم عابد نے کہا کہ ان لوگوں نے میرے بیٹے پرتشدد کیا تھا۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔فائرنگ سے جاں بحق افراد میں 60 سالہ غلام حسین، 55 سالہ آسیہ بی بی, 15 سالہ ہمایوں خرم اور 35 سالہ راحیلہ خرم شامل ہیں۔

Exit mobile version