شال ،لاہور ( ہمگام نیوز )قابض پاکستانی پنجاب کے علاقے لاہور اور بلوچستان کے مرکزی شہر شال سے قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے طالب علم سمیت تین افراد کو جبری لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ یونیورسٹی لاہور میں زیر تعلیم نوجوان شاہ زب سلیم ولد حاجی سلیم بزدار سکنہ ماڈل ٹاؤن، ڈیرہ غازی خان کو قابض پاکستانی فورسز نے رواں سال 23 اکتوبر کو اس وقت جبری لاپتہ کردیا جب وہ یونیورسٹی جارہا تھا۔

طالب علم بی ایس سول انجینئرنگ کے ساتویں سمسٹر کے طالب علم ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق نوجوان کو پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے جبری لاپتہ کیا ہے ۔

علاوہ ازیں شال کے علاقے مشرقی بائی پاس لنک روڈ کے رہائشی نجیب اللہ ولد دوران جتوئی کو 22 اکتوبر اور ندیم ولد آزاد خان جتوئی نامی نوجوان کو 29 اکتوبر کو انکے گھروں پر چھاپوں کے دوران قابض فورسز نے جبری لاپتہ کردیا ۔ لواحقین کے مطابق انھیں فورسز انکے پیاروں کے متعلق کوئی معلومات نہیں دے رہے ہیں اور وہ تاحال لاپتہ ہیں ۔