بنکاک (ہمگام نیوز) تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ ماریس سانگیامبونگسا کے مطاق لبنان اور اسرائیل کے بیچ سرحد کے نزدیک راکٹ حملے میں چار تھائی شہری ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ ماریس نے یہ بات آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر بتائی۔
تھائی وزیر خارجہ نے اپنے ہم وطنوں کی ہلاکت پر “گہرے رنج” کا اظہار کیا۔ یہ واقعہ جمعرات کے روز شمالی اسرائیل کے قریب واقع قصبے المطلہ کے نزدیک پیش آیا۔
واضح رہے کہ اسرائیل میں تقریبا 30 ہزار تھائی شہری رہتے ہیں۔ اس لیے کہ یہاں پر کام کرنے والوں کی اجرتیں ایشیا کے جنوب مشرق میں واقع مملکت سے زیادہ ہیں۔
یاد رہے کہ سات اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیل پر حماس کے حملے میں کم از کم 39 تھائی شہری مارے گئے تھے۔ خیال ہے کہ حماس نے اس حملے کے دوران میں 20 سے زیادہ تھائی شہریوں کو قیدی بنایا۔ ان میں سے 23 افراد کو نومبر 2023 میں ہونے والی مختصر جنگ بندی کے دوران میں آزاد کر دیا گیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے رواں سال مئی میں غزہ میں دوران قید دو تھائی شہریوں کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔