یکشنبه, سپتمبر 22, 2024
Homeخبریںلبنان کے وزیر اطلاعات نے مستعفی ہونے کے مطالبات مستر کردیئے

لبنان کے وزیر اطلاعات نے مستعفی ہونے کے مطالبات مستر کردیئے

بیروت ( ہمگا نیوز) مانیٹرنگ نیوز کے مطابق لبنان کے وزیراطلاعات جارج قرداحی نے کہا ہے کہ ان کے مستعفی ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انھوں نے بالاصرار کہا کہ کابینہ کا رکن بننے سے پہلے انھوں نے جوکچھ کہا تھااور جو تبصرے کیے، وہ ان کے ذاتی خیالات کے عکاس تھے۔ان کے متنازع بیانات کے ردعمل میں سعودی عرب نے لبنانی سفیرکو ملک سے بے دخل کردیا ہے اورلبنان کی تمام درآمدات پر پابندی عاید کردی ہے۔ بحرین اور کویت نے بھی اس کی پیروی کی ہے اور متحدہ عرب امارات نے بھی بیروت سے اپنے سفارت کاروں کو واپس بلا لیا ہے۔متحدہ عرب امارات نے ایک روز قبل اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیاتھا۔
واضح رہے کہ اس وقت لبنان شدید معاشی بحران کا شکار ہے ایک رپورٹ کے مطابق لبنان کے لوگ اس حد تک معاشی تنگدستی کا شکار ہیں کہ وہ اب اپنے جسم کے اعضاء فروخت کرنے کے لیئے انٹرنیٹ پر ڈال رہے ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز