پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںلسبیلہ، ڈکیتی پر مزاحمت کے دوران فائرنگ سے بس کا کلینڈر زخمی

لسبیلہ، ڈکیتی پر مزاحمت کے دوران فائرنگ سے بس کا کلینڈر زخمی

لسبیلہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر لسبیلہ کے علاقے حب سروان میں گزشتہ روز ہوٹل کے قریب ارباز کوچ کا کلینڈر چوروں کی جانب ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ سے شدید زخمی ہو ا ہے جسے سول ہسپتال حب میں فسٹ ایڈ دے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی سول ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جسکی شناخت 25 سالہ زین اللہ ولد مہر اللہ سے ہوا ہے۔ حب میں آئے روز چوری رہزنی اور ڈکیتی منشیات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے حب شہری اور دکانداروں اور کاروباری حضرات اب اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں حب شہری اور عوامی حلقوں کا حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے حب شہر میں انتظامیہ کی جانب سے موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ حب شہری اور دکاندار اور کاروباری حضرات محفوظ رہ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز