کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ اوتھل زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ لسبیلہ یونیورسٹی میں ہاسٹلز مسائلستان بن چکے ہیں، طلباء کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں، ہاسٹلز وارڈن اور یونیورسٹی انتظامیہ کو ان مسائل کے حل کرنے کیلئے مسلسل آگاہ کیا گیا ہے لیکن تاحال ان مسائل کو حل کرنے کیلئے انتظامیہ کی جانب کوئی خاطرخواہ اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے، فائنل امتحانات قریب ہیں اور طلباء کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اولڈ بوائز ہاسٹل تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہے، لوڈشیڈنگ، بلاکس میں لائٹس کی عدم فراہمی، واش رومز میں شاورز اور پانی کے نلکوں کی خرابی، صحت و صفائی کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے ہاسٹل ایک رہائشگاہ سے زیادہ ویران اور کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے اولڈ بوائز ہاسٹل میں ایک واٹر کولر نصب کی گئی ہے جس سے طلباء کو پینے کے پانی کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ اولڈ ہاسٹل لائبریری کے اندر صرف ایک پنکھا نصب کی گئی ہے، امتحان کی تیاری کے لئے شدید گرمی اور دھوپ میں بیٹھ کر پڑھنا ناممکن ہے۔ اس جدید دور میں اولڈ ہاسٹل کے اسٹوڈنٹس کو وائی فائی کی سہولیت میسر نہیں جنکا اثر براہ راست طلباء کی پڑھائی پر پڑ رہے ہیں۔ اسکے علاوہ ہاسٹل میں صحت و صفائی کا انتظام نہ ہونے کے ساتھ ساتھ وہاں Grass Trimming نہیں ہو رہا ہے ہاسٹل کے کمروں کا صحن Weeds اور گراسی کی وجہ سے جنگل کا منظر پیش کر رہا ہے جبکہ اس صورتحال میں مچھروں کی بھرمار سے اب تک کوئی اسپرے نہیں کیا گیا ہے ملیریا اور دیگر وبائیں پھیلنے کے خطرات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اولڈ ہاسٹل کے علاوہ ہنگول ہاسٹل، مگسی ہاسٹل اور ارمابیل ہاسٹل میں صفائی کو کوئی انتظام نہیں ہے۔ جبکہ ارمابیل ہاسٹل کا واٹر کولر پچھلے چار ہفتوں سے خراب ہے جبکہ ہاسٹل کے کچھ بلاکس میں لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے وہاں اندھیرا چھایا ہوا ہے۔ اسکے علاوہ
میس میں صحت و صفائی کا کوئی خاص انتظام نہیں جن کا برے اثرات براہ راست بلوچ اسٹوڈنٹس کے صحت پر پڑ رہے ہیں، زیادہ تر اسٹوڈنٹس Gastric Disease اور Kidney Stone جیسے مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں لیکن بار بار ہاسٹل وارڈن اور انتظامیہ کو ان مسائل کے حل کرنے کیلئے آگاہ کرنے کے باوجودہ اب تک کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا ہے۔
بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ اوتھل زون کے ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلد از جلد ان مسائل کے حل کیلئے عملی اقدام اٹھانا ہوگا تاکہ ہاسٹل میں طلباء کو بنیادی سہولیات میسر ہو کر پرسکون ماحول میں رہ کو وہ اپنے تعلیمی سرگرمیوں کو جاری کر سکیں۔ اگر انتظامیہ نے ان مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدام نہیں اٹھایا تو مجبوراََ بلوچ طلباء کے جائز حقوق کیلئے ہم احتجاج کرنے کے ساتھ ساتھ ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔