دوشنبه, دسمبر 23, 2024
Homeخبریںلسبیلہ: یونیورسٹی سے منیر بلوچ کو سادہ کپڑوں میں ملبوس مسلح افراد...

لسبیلہ: یونیورسٹی سے منیر بلوچ کو سادہ کپڑوں میں ملبوس مسلح افراد نے اغوا کرلیا

اوتھل(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کل بروز جمعرات 14 تاریخ شام سات بجے کے قریب لسبیلہ یونیورسٹی ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم  منیر بلوچ کو 4 مسلح افراد نے یونیورسٹی کیمپس کے قریب ہتھیار کے زور پر اپنے ساتھ لے گئے جو تاحال لاپتہ ہے ذرائع کے مطابق منیر بلوچ جن کا تعلق بیسیمہ ضلع واشک سے ہے جو انتہائی غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہے اور بمشکل اپنے سیمسٹر فیس اور دوسرے اخراجات برداشت کر رہے تھے اسکے ساتھ ساتھ وہ اپنے ہاسٹل مسجد کے پیش امام بھی تھے جو پانچ وقت باجماعت نماز پڑھاتے تھے، ان کے ساتھ اس قسم کے افسوس ناک صورتحال کے بعد بھی یونیورسٹی انتظامیہ اور میڈیا کی جانب سے اب تک خاموشی اختیار کی گئی ہے-

یہ بھی پڑھیں

فیچرز