Homeخبریںلسبیلہ یونیورسٹی میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف طلباءکا احتجاج

لسبیلہ یونیورسٹی میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف طلباءکا احتجاج

اوتھل(ہمگام نیوز) لسبیلہ یونیورسٹی میں پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف طلباءکا احتجاج،یونیورسٹی کی گاڑی کو روک کر طلباءنے کئی گھنٹے تک احتجاج کیا،یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی،تفصیلات کے مطابق لسبیلہ نیورسٹی میں کے طلباءہاسٹل میں پینے کے پانی اور بجلی کی فراہمی گزشتہ کئی روز سے معطل ہے جسکی وجہ سے طلباءکو شدید گرمی میں مشکلات کا سامناکرناپڑرہاہے اور شدید گرمی کی وجہ سے کچھ طلباءبے ہوش ہوگئے جس پر گزشتہ روز لسبیلہ یونیورسٹی کے طلباءنے لسبیلہ یونیورسٹی کی بس کو روک کر شدید احتجاج کیا اور یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی طلباءکے ایک گروپ نے صحافیوں کو بتایاکہ طلباءہاسٹل میں جان بوجھ کر پانی اور بجلی کی فراہمی بندکردی گئی ہے اس حوالے سے کئی بار یونیورسٹی انتظامیہ کو آگاہ کیالیکن انتظامیہ طلباءکے مسائل کو حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی انہوں نے کہا کہ ایشیاءکی دوسری میرین یونیورسٹی میں انتطامیہ کرپشن اور لوٹ مار میں مصروف ہے اور یونیورسٹی تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہے جسکی وجہ سے یونیورسٹی کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہے اس شدید گرمی میں طلباءپانی اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکارہیں اور گزشتہ روزگرمی کی وجہ سے کئی طلباءبے ہوش ہوگئے امتحانات نزدیک ہونے اور پانی وبجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے طلباءکا مطالعاتی سسٹم مفلوج ہوکر رہ گیا ہے انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لسبیلہ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں جلد واٹر کولر لگاکر جنریٹر کے ذریعے طلباءکو بجلی فراہم کریں تاکہ طلباءکی مشکلا ت ختم ہوسکیں۔

Exit mobile version