جمعه, نوومبر 29, 2024
Homeخبریںلندن: جبری گمشدگیوں کے خلاف عالمی دن کے موقع پر برطانوی وزیراعظم...

لندن: جبری گمشدگیوں کے خلاف عالمی دن کے موقع پر برطانوی وزیراعظم ہاوس کے سامنے ایف بی ایم کا مظاہرہ

لندن: جبری گمشدگیوں کے خلاف عالمی دن کے موقع پر برطانوی وزیراعظم ہاوس کے سامنے ایف بی ایم کا مظاہرہ

لندن (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ برطانیہ برانچ کا لندن میں ٹین ڈائوننگ سٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق ایف بی ایم نے30 اگست کو بین الاقوامی یوم “جبری گمشدگی” کے دن کی مناسبت سے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

یہ احتجاجی پروگرام 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ لندن کے سامنے منعقد کیا گیا۔ جس میں دوسرے سیاسی تنظیموں اور برطانیہ میں مقیم بلوچ آزادی پسند سیاسی کارکنوں کے ساتھ پارٹی کے نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر مصطفی بلوچ اور دوسرے بہت سے پارٹی ممبران نے شمولیت اختیار کی، جنھوں نے بلوچستان میں قابض پاکستانی ریاست کی جانب سے جاری جنگی جرائم اور سنگین انسانی حقوق کے پامالیوں کے حوالے سے دنیا کو آگاہی فراہم کی ۔

ایف بی ایم کے جلسے میں شامل شرکا نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج اور اس کے خفیہ ایجنسی نے 30000 سے زیادہ افراد کو جبری اغوا کیا ہے اور ایک اندازے کے مطابق 6000 سے زیادہ افراد کو ماورائے عدالت قتل کرکے شہید کیا گیا ۔ روزانہ کی بنیاد پر درجنوں شہریوں کو پاکستان اور ایرانی افواج مسلسل جبری اغوا کر رہی ہیں ، جنھیں انسانیت کے خلاف جنگی جرائم کے لیئے بین الاقوامی مہذب برادری نے اب تک باز پرس نہیں کیا۔

اس کے علاوہ پارٹی کے ممبران اور عہدیداروں نے ریاست کے جنگی جرائم بارے برطانوی وزیر اعظم ہاوس کے سامنے مختلف قسم کے نعرے لگا کر قابض پاکستان و ایران مردہ باد اور آزاد بلوچستان زندہ باد ۔ شرکا نے کہا ہے کہ وہ دنیا کے ہر حصے میں بلوچ قوم کیلئے آواز بلند کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی اور ایرانی ظلم و جبر کے تسلسل کو روکنے کی غرض سے ہم ہمیشہ اپنی صدائے احتجاج ان کے ایوانوں تک پہنچاتے رہینگے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز