Homeخبریںلوئر دیر: پولیس اہلکار کی فائرنگ، اہلیہ، بیٹی اور 1 شخص قتل

لوئر دیر: پولیس اہلکار کی فائرنگ، اہلیہ، بیٹی اور 1 شخص قتل

لوئر دیر (ہمگام نیوز) خیبر پختون خوا کے ضلع لوئر دیر میں پولیس اہلکار نے اپنی اہلیہ، بیٹی اور ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

لوئر دیر پولیس کے مطابق پولیس اہلکار محمود جان نے اپنے سالے کے ساتھ مل کر ان تینوں افراد کو قتل کیا۔

پولیس نے قتل میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

لوئر دیر پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر یہ تینوں قتل کیے ہیں۔

Exit mobile version