لورالائی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے لورالائی میں پیش آنے والے روڑ حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لورالائی کے قریب کوئٹہ روڑ پر ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت آصف علی ولد رحمت اللہ آرائین اور عرفان اللہ ولد غلام رسول آرائین سکنہ لاہور کے نام سے ہوئی ہے۔