Homeخبریںلیاری ایکسپریس وے میں 4 افراد کی نعشیں برآمدہ

لیاری ایکسپریس وے میں 4 افراد کی نعشیں برآمدہ

کراچی(ہمگام نیوز) لیاری ایکسپریس وے کے قریب سے 4 افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔ تفصیلا ت کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ عیسیٰ نگری کے قریب لیاری ایکسپریس وے کے اوپر اور نیچے سے 4 افراد کی لاشیں پڑی ہیں جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر چاروں لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔پولیس حکام کے مطابق چاروں افراد کو اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر سر اور سینے میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا، چاروں افراد کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے اور چاروں نے قمیض شلوار پہن رکھی تھی تاہم مقتولین کی شناخت کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیاہے۔

Exit mobile version