لیاری (ہمگام نیوز) سنگو لین اور امر لین میں گزشتہ رات گئے پاکستانی فوج اور انٹیلیجنس اداروں نے بلوچ آبادیوں کیخلاف مظالم کرتے ہوئے متعدد نوجوانوں کو اغواء کرکے لاپتہ کردیا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق سنگو لین میں منگل اور پیر کی درمیانی شب 1 بجے پاکستانی فورسز اور انٹیلیجنس اداروں نے بلوچ آبادیوں کے گھروں پر دھاوا بوال دیا۔
اسکے علاوہ رات گئے تین بجے امر لین میں بھی پاکستان آرمی نے بلوچ آبادیوں میں گھس کر گھر گھر تلاشی کے نام پر رات کی نیند میں لوگوں پر ظلم ڈھائے۔
پاکستان آرمی نے خواتین و بچوں اور بزرگوں پر تشدد کرکے انکے موبائل فونز اور دیگر اشیاء کی لوٹ ماری کی جب کہ گھروں میں اشیاء کی تھوڑ پھوڑ بھی کی۔
پاکستان آرمی اور انٹیلیجنس اہلکاروں نے تفتیش کے نام پر متعدد نوجوانوں کو شدید تشدد کے بعد زبردستی اغواء کرکے جبراً گمشدگی کا شکار بنا دیا ہے۔


