کراچی (ہمگام نیوز )کراچی میں چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی مہم کے دوران ان کے قافلے پر پتھراؤ کیا گیا۔
گزشتہ روز بلاول زرداری کے قافلے پر پتھراؤ اس وقت کیا گیا جب وہ انتخابی مہم کے سلسلے میں لیاری کے مختلف علاقوں کے دورے پر تھے۔بلاول مسلسل دوسرے روز لیاری کے دورے پر ہیں۔ قافلے پر پتھراؤکے نتیجے میں دو افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں تاہم بلاول زرداری اور ان کے ساتھ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت مکمل طور پر محفوظ رہی۔
بلاول زرداری کو اس وقت بھی احتجاج کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی گاڑی گرم ہونے کے باعث قافلے کو روکنا پڑا اور وہاں گاڑی میں پانی ڈالا گیا۔ علاقہ مکین احتجاجاً چھتوں پر خالی مٹکے لے کر آ گئے اور علاقے میں پانی کی قلت پر احتجاج کیا۔