جمعه, سپتمبر 27, 2024
Homeخبریںلیبیا:طبرق میں مظاہرین کاسیاسی جماعتوں کےخلاف احتجاج؛پارلیمنٹ کی عمارت میں گھس گئے

لیبیا:طبرق میں مظاہرین کاسیاسی جماعتوں کےخلاف احتجاج؛پارلیمنٹ کی عمارت میں گھس گئے

طرابلس ( ہمگام نیوز) لیبیا کے مشرقی شہرطبرق میں مظاہرین نے سیاسی جماعتوں کے خلاف احتجاج کیا ہے اور وہ جمعہ کی رات پارلیمان کی عمارت میں گھس گئے۔انھوں نے لیبیا کی متحارب سیاسی جماعتوں کے خلاف اپنے غم وغصے کا اظہارکیا،نعرے بازی کی اور عمارت کے سامنے آگ لگا دی۔
عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ پارلیمنٹ کی حفاظت پر مامور سیکورٹی فورسز اپنے فرائض منصبی سے دست کش ہوگئی تھیں اور انھوں نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔
لیبیا کی نئی حکومت کی ناکامی پر جمعہ کے روزدارالحکومت طرابلس اور طبرق کے علاوہ مشرقی شہروں بن غازی اوربعض دوسرے شہروں میں بھی مظاہرے کیے گئے ہیں۔

یادرہے کہ لیبیامیں2011ء میں نیٹوکی حمایت یافتہ بغاوت کے بعد سے بدامنی جاری ہے۔اس بغاوت کے نتیجے میں مطلق العنان صدرمعمرالقذافی کی حکومت ختم ہوگئی تھی مگراس کے بعد سے لیبیاانتشارکا شکارہے۔
2014ء میں شورش زدہ ملک عملاً مشرقی اور مغربی حصوں میں تقسیم ہوگیا تھا اوردومتوازی حکومتیں چھے سال تک بروئے کاررہی تھیں۔2020ء میں ملک میں جاری سیاسی تقسیم کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی ثالثی میں مفاہمتی عمل شروع ہوا تھا۔
تاہم دسمبرمیں طے شدہ انتخابات روکنے کے بعد طبرق میں قائم پارلیمان نے قراردیا تھا کہ وزیراعظم عبدالحمیدالدبیبہ کی عبوری اتحادی حکومت کی مدت ختم ہوچکی ہے اور اس نے فتحی باشآغا کوان کی جگہ عبوری وزیراعظم مقررکیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز