شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ بسیمہ کی رہائشی جبری گمشدگی کے شکار یونس بلوچ چار ماہ کے بعد بازیاب جبکہ ان کی بہن تاحال لاپتہ ہے ۔یادر ہے یونس کو قابض فورسز نے بسیمہ جبکہ ماہ جبین کو شال سول ہسپتال سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں ۔