واشک(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں ایک دکان کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے ماشکیل میں ایک دکان کے اندر پیش آیا جس کے نتیجے میں میں 6 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ متاثرین غیر مقامی بتائے جارہے ہیں تاہم ان کی شناخت کے حوالے سے تاحال کوئی اپڈیٹ موصول نہیں ہوا ہے۔


