واشک (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 13 جنوری کو مغرب کے وقت ہمارے سرمچاروں نے ماشکیل میں واشک روڈ پر پاکستانی فوج کے مفادات سے جڑے منصوبے کے تحت کام کرنے والے ایک کنسٹرکشن کمپنی پر حملہ کرکے گاڑیوں و دیگر مشینری کو نذر آتش کردیا، اور اس دوران وہاں موجود مزدوروں و کاریگروں کو وارننگ پر رہا کردیا۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔


