شال (ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصرالللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ماما قدیر بلوچ کی یاد میں 15 جنوری کو کوئٹہ پریس کلب میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اس تعزیتی ریفرنس میں سیاسی جماعتوں، طلبہ تنظیموں، انسانی حقوق کے رہنماؤں، وکلاء، صحافی برادری اور تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ ریفرنس کے دوران ماما قدیر بلوچ کی جدوجہد، قربانیوں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف ان کے کردار کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔
نصرالللہ بلوچ کے مطابق ماما قدیر بلوچ کی خدمات بلوچ سماج اور انسانی حقوق کی جدوجہد میں ایک نمایاں اور ناقابلِ فراموش باب کی حیثیت رکھتی ہیں۔ یہ تعزیتی ریفرنس ان کی یاد کو زندہ رکھنے اور ان کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کے اظہار کا موقع فراہم کرے گا۔


