یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںماھل بلوچ کے فیملی کی ریڈ زون دھرنے سے پریس کانفرنس، دھرنا...

ماھل بلوچ کے فیملی کی ریڈ زون دھرنے سے پریس کانفرنس، دھرنا ختم کرنے اعلان

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) ماہل بلوچ کے اہلکانہ نے کوئٹہ ریڈ زون میں پریس کانفرنس میں صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے علم میں ہے کہ ماحل بلوچ کو نو دن پہلے 17 فروری کی رات گیارہ بجے اسکے گھر سے اسکے دو بچیوں، بوڑھی ساس اور ایک بچی بانڈی کے ساتھ کوئٹہ کے سی ٹی ڈی پولیس نے غیر قانونی حراست کے بعد جبری لاپتہ کیا تھا، بعد ازاں دیگر کو رہا کیا گیا لیکن اگلے دن سی ٹی ڈی کی طرف سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں ماھل بلوچ پہ جھوٹے الزامات لگائے گئے تھے اور ان جھوٹے الزامات کی بنیاد کو بنیاد بنا کر اس پہ ناجائز مقدمات قائم کیے گئے، جو سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہیں –

انہوں نے کہا ماحل بلوچ ایک نہتی معصوم اور بے قصور بیوہ ہیں جو اپنے بچیوں کی تعلیم اور مستقبل کیلئے کیچ سے کوئٹہ آ گئے ہیں، ان پہ دوران حراست تشدد کیا جا رہا ہے، جس کے گواہ فیملی ممبران ہیں جن کو اسکے ساتھ اس رات حراست میں لیا گیا تھا، ہم نے اگلے کمرے سے اسکے رونے، چیخنے اور چلانے کی آوازیں آتی رہیں،

ماحل کو جب پہلی دفعہ عدالت میں پیش کیا گیا تھا تو انکے وکیل کو بھی خبر نہیں کیا گیا، اس کو قانونی چارہ جوئی کا موقع بھی نہیں دیا گیا، اس پہ ناجائز مقدمات کو بنیاد بنا کر اسے جسمانی ریمانڈ لیا جا رہا ہے جسکی وجہ سے وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور کمزور ہو گئی ہیں –

ان کا کہنا تھا جب ماھل بلوچ کو عدالت میں پیش کی گئی تو وہ عدالت کے احاطے میں بے ہوش ہو کر گر پڑی ہیں، اسکی حالت ٹھیک نہیں تھی، شدید ذہنی دباؤ اور ریمانڈ کی وجہ وہ انتہائی کمزور ہو گئی ہیں ہم پچھلے تین دنوں سے یہاں ریڈ زون میں گورنر ہاؤس کے سامنے اسکی رہائی اور اس پہ قائم مقدمات کے خاتمے کیلئے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں ،اور ہمارا محض یہی ایک ہی مطالبہ رہا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بطور اس ملک کے پر امن شہری اس ملک کے آئین اور قانون کی پاسداری کرتے ہیں، اس امید پہ ہم آج یہاں ریڈ زون سے اپنے احتجاجی دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں اور عدالتی نظام پہ بھروسہ کرتے ہیں کہ وہ ماحل بلوچ کو ضرور انصاف دیں گے اور ہم پر زور اپیل کرتے ہیں کہ اس پہ ناجائز مقدمات اور ایف آئی آر ختم کرکے اسے فوری طور پر باعزت رہا کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز