ابوظہبی (ہمگام نیوز) خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات نے دس ہزار پاکستانیوں کو نوکریوں سے نکال دیا۔
آج سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی تھی جس میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد متحدہ عرب امارات میں کورونا وائیرس کی حفاظتی تدابیر کو نظر انداز کرتے ہوئے پاکستانی سفارت خانے کے سامنے جمع ہوئی تھی جہاں انہوں نے احتجاج کیا کہ ان کو سرکاری سطح پر راشن اور دیگر ضروریات کی اشیا فراہم کی جائیں۔ اس کے علاوہ مجمع میں موجود لوگوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ان کو ان کے گھروں کی جانب روانہ کیا جائے۔
اس حتجاج کے فوراً بعد متحدہ عرب امارات کی جانب سے فوری طور پر کاروائی کی گئی جس کے نتیجے میں دس ہزار پاکستانیوں کو اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھونے پڑے۔
نوکریوں سے نکالے جانے والے پاکستانیوں کے ساتھ اگلے مرحلے میں کیا سلوک کیا جائے گا اس کی تاحال کوئی تفصیلات موصول نہیں ہوئیں۔


