دبئی(ہمگام نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات ( UAE) نے قطر کا ایک فوجی بحری جہاز چھوڑ دیا ہے۔ یو اے ای کی بحری فوج نے گذشتہ ہفتے اپنے علاقائی پانیوں کی خلاف ورزی پر قطر کے اس بحری جہاز کو پکڑا تھا۔
یو اے ای کی وزارت خارجہ نے سوموار کے روز ایک بیان میں قطر کے اس بحری جہاز کو چھوڑنے کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ اس پر سوار چار افراد کو بھی رہا کردیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق قطری پرچم بردار بحری جہاز 30 اپریل کو یو اے ای کی آبی حدود میں داخل ہوا تھا۔اس پر عملہ کے چار فوجی اہلکار سوار تھے۔ان میں دو قطری ، ایک فلسطینی اور ایک بھارتی شہری تھا۔