چهارشنبه, جنوري 15, 2025
Homeخبریںمتحدہ عرب امارات کے بعد بحرین نے بھی انڈین وزیراعظم کو سول...

متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین نے بھی انڈین وزیراعظم کو سول ایوارڈ سے نواز دیا

مانامہ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین پہنچ گئے ہیں۔انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی متحدہ عرب امارات کے دورے کا اختتام کرنے کے بعد ،جہاں انہیں اعلی ترین سول ایوارڈ سے نوازا گیا، ہفتہ کے روز بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچے جہاں بحرین کے بادشاہ نے خود ائیرپورٹ پر نریندر مودی کا استقبال کیا۔
ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوششوں کے اعتراف میں بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے ‘کنگ حماد آرڈر آف رینائسنس’ ایوارڈ سے نوازا ۔اپنی تقریر میں بھی بحرین کےوزیراعظم نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی۔انہوں نے بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم خطے میں بھارت کے کردار کو بہت سراہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم خطے کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے ، خاص طور پر تجارت اور تیل کے راستوں کے تحفظ کے لیے،سائبرسیکیوریٹی ، خلائی ٹیکنالوجی ،توانائی میں اپنے تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے بھارت کے ساتھ مشترکہ طور پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔جب کہ مودی نے ایوارڈ کو ان کےلیے اور پورے ہندوستان کے لئے اعزاز قرار دیا۔نریندری مودی نے کہا کہ میں 1.3 بلین لوگوں کی طرف سے اس اعزاز کو بڑی عاجزی کے ساتھ قبول کرتا ہوں۔
یہ پورے ہندوستان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔نریندر مودی بحرین کا دورہ کرنے والے پہلے بھارتی وزیراعظم ہیں۔خیال رہے کہ نریندر مودی کو یہ اعزاز ایک ایسے وقت میں دیا گیا جب پاکستان اور انڈیا کے درمیان مزہبی بنیادوں پر کشمیر کا تنازع چل کر سخت کشیدگی پائی جاتی یے۔ عرب مسلم ممالک کی طرف سے مودی کو ایوارڈ نوازنے کے بعد پاکستان میں بھی سخت مایوسی اور اشتعال پایا جاتا ہے۔ جس میں آجپاکستانی سینٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی احتجاجا پہلے سے طے شدہ اپنے متحدہ عرب امارات کے دورہ کو منسوخ کردیا ہے۔سیاسی و سفارتی دنیا میں نریندر مودی کے اس دورہ کو انڈیا کی بہت بڑی سیاسی سفارتی اور تجارتی کامیابی کے معنوں میں دیکھا جارہا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز