Homeخبریںمحرم کے پیش نظر پاکستان نے بلوچستان سے ملحقہ شمالی و مغربی...

محرم کے پیش نظر پاکستان نے بلوچستان سے ملحقہ شمالی و مغربی سرحد دو روز کیلئے بند کیا

کوئٹہ: (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان میں شیعہ ہزارہ آبادکاروں کے تعفظ کی خاطر محرم الحرام کے موقع پر قابض پاکستانی فورسز نے بلوچستان سے ملحقہ افغانستان اور ایران کی سرحدوں کو دو روز کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر پاکستان بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے بلوچستان کے شمالی علاقے چمن میں افغان سرحد پر جب کہ مغرب کی جانب تفتان میں ایران سرحد پر زیرو پوائنٹ اور راہداری گیٹ دو روز کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دنوں میں افغانستان اور ایران سے ہر قسم کی زمینی آمد ورفت کیلئے بند کی گئی ہے جس سے مقامی لوگوں کی روز مرہ زندگی ،معیشت ،تجارتسخت متاثر ہوکر رہ گئی ہے۔

Exit mobile version