کوئٹہ (ھمگام نیوز) بارکھان میں صوبائی وزیر سردار عبدلرحمن کھیران کی نجی جیل میں قتل ہونے والی گراناز مری اور انکے دو بیٹوں عبدالقادر اور محمد نواز کی لاشیں لیکر مری قبیلے کے افراد کوہلو سے کوئٹہ پہنچ گئے۔ جبکہ پولیس کی جانب سے مری قبائل کے افراد کو وزیراعلیٰ ہاؤس جانے سے روکا جا رہا ہے
مظاہرین کی جانب مختلف پلیٹ فارم سے ویڈیو پیغامات جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ انہیں وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے سے پولیس روک رہی ہے
ان کا کہنا تھا ہم وہاں جاکر انصاف کی یقین دہانی تک دھرنا دینا چاہتے ہیں.