حب (ہمگام نیوز) موصولہ اطلاعات کے مطابق بیلہ کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی جس سے 2 لیویز اہلکار سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 22 افراد زخمی ہوگئے۔
لاشیں اور زخمیوں کو سول اسپتال بیلہ منتقل کر دیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث نمی لیویز چیک پوسٹ پر تعینات دو لیویز اہلکاروں کو کچلتے ہوئے الٹ گئی، مورچہ میں بیٹھے دو لیویز اہلکاروں سمیت آٹھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔