یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںمستوتگ ڈی ایس پی ایک اہلکار سمیت ھلاک ،دو زخمی ہوگئے...

مستوتگ ڈی ایس پی ایک اہلکار سمیت ھلاک ،دو زخمی ہوگئے ،تربت میں نوجوان فائرنگ میں زخمی ہوا

مستونگ ،تربت ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مستونگ چوتو کے مقام پر پولیس قافلے پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں قائم مقام ڈی ایس پی انسپکٹر عبدالرزاق اور کانسٹیبل رضا محمد ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

ترجمان حکومت بلوچستان کے مطابق یہ پولیس قافلہ قلات سے شال آرہاتھا ، جس میں دو ٹرک اور دو پک اپ گاڑیاں شامل تھے۔ حملے کے دوران شدید فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل تاج محمد اور کانسٹیبل خورشید احمد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حملے کی اطلاع ملتے ہی فورسز اور پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔

علاوہ ازیں تربت کے علاقے بلیدہ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے گل محمد ولد عثمان سکنہ محمد آباد میناز نامی ایک نوجوان کو شدید زخمی کر دیا۔
واقعہ کے بعد زخمی کو تربت
ٹیچنگ ہسپتال پہنچادیاگیا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز