Homeخبریںمستونگ،ویگن اورٹرک حادثہ12افراد جاں بحق 8زخمی

مستونگ،ویگن اورٹرک حادثہ12افراد جاں بحق 8زخمی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز )مستونگ کے قریب ویگن اورٹرک کے درمیان ٹکر اپتدائی اطلاع کے مطابق 12افراد جاں بحق 8زخمی جن میں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔تفصیلات کیمطابق جمعرات کی دوپہر کو ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں خالق آباد سے کوئٹہ آنے والی مسافر ویگن اور ٹرک کے درمیان ٹرک ہوجانے سے 12افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے جبکہ 8زخمی ہوگئے مرنے والوں میں مسافر ویگن کا ڈرائیور اور کلینئر بھی شامل ہے زخمیوں کو فوری طورپر مستونگ کے ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے جہاں پر بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کرنے کے انتظامات کر دئیے گئے ہیں واقع کی اطلاع ملتے ہیں لیویز پولیس اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئیں لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے مزید تحقیقات جاری ہے۔ 

Exit mobile version