مستونگ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مستونگ میں دشت روڈ پر بلوچستان کانسٹیبلری کے گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا۔ جس میں تین اہلکاروں کے ہلاکت کی اطلاعات ہیں دھماکہ دشت روڈ پر کنڈ میسوری کے قریب ہوا دھماکے میں بی سی کے 3 اہلکار جان بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے ہوا. بی سی اہلکار ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے۔