یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںمستونگ:بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر لیاقت سنی جبری طور اغوا کیئے گئے

مستونگ:بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر لیاقت سنی جبری طور اغوا کیئے گئے

مستونگ(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر مستونگ سے بلوچستان یونیورسٹی کے تین پروفیسرز جبری طور اغوا کیئے گئے۔
جبری اغوا کردہ پروفیسرز میں ڈاکٹر لیاقت سنی، شبیرشاہوانی،اور پروفیسر نظام شاہوانی شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق پروفیسرز صاحبان کی گاڑی مستونگ کے نواحی علاقہ غلام پڑینز سے برآمد ہوئی ۔واضع رہے تینوں پروفیسرز بی اے کے جاری امتحات کے دورہ کیلئےکوئٹہ سے خضدار جارہے تھے۔تینوں پروفیسرز کوئٹہ سے خضدار وزٹ کرنے جارہے تھے مقامی انتظامیہ مزید تحقیقات کررہی ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق لاپتہ پروفیسرز میں سے شبیر شاہوانی اور نظام شاہوانی کانک کے علاقے سے منظر عام پر آگئے۔ جبکہ پروفیسر ڈاکٹر لیاقت سنی تاحال لاپتہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز