Homeخبریںمستونگ:فورسز کے چوکی کے قریب بم دھماکہ، تین اہلکار ہلاک جبکہ تین...

مستونگ:فورسز کے چوکی کے قریب بم دھماکہ، تین اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی

مستونگ ( ہمگام نیوز)مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ ،تین ایف سی اہلکار ہلاک، جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے کھڈ کوچہ میں عزیز آباد کے مقام پر ایف سی چیک پوسٹ پر بم دھماکے کے نتیجے میں تین ایف سی اہلکار ہلاک،جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ بم دھماکہ میں ہلاک ہونے والوں میں سپاہی منیر جان، سپاہی احمد جان اور سپاہی پرویز شامل ہیں۔

جبکہ پاکستانی فورسز ذرائع نے بم ‏دھماکہ کو خودکش بتایا ہے یہ بھی دعوی کیا ہے ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے دوسرا خود کش حملہ آور ہلاک ہو گیا۔

Exit mobile version