مستونگ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق شاہی باغ مستونگ کے رہائشی محمد عرفان ولد نور جان جو کہ اپنی پسٹل صاف کرتے ہوئے اچانک گولی فائر ہونے سے زخمی ہوئے۔جنھیں زخمی حالت میں نواب غوث بخش ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی شخص کی پیٹ سے ایک گولی نکال دی ہے۔تاہم زخمی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔