مستونگ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مستونگ کے جنرل سیکریٹری چیف عطا اللہ بلوچ ایڈووکیٹ کو 18 مئی کے شب قابض پاکستانی فورسز اس کے گھر پڑنگ آباد مستونگ سے اٹھا کر لے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ بار مستونگ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بار کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے بلوچستان بار کونسل ودیگر بار باڈیز سے مطالبہ کرتے ہیں وہ فوری طور پر اقدامات اٹھائیں۔