یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںمستونگ جعفر ایکسپریس کو بم سے اڑدیا گیا ،ریلوے ٹریک پر دھماکا،...

مستونگ جعفر ایکسپریس کو بم سے اڑدیا گیا ،ریلوے ٹریک پر دھماکا، ریلوے کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

مستونگ ( ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان کو پاکستان کے دیگر علاقوں سے جوڑنے والی جعفر ایکسپریس کو بم سے اڑادیا گیا ، جس سے ٹرین کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ سپیزنڈ ریلوے سٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا جس سے جعفر ایکسپریس کی چھ بوگیاں الٹ گئیں۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس شال سے پشاور جارہی تھی، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنانے کی کوششیں بڑھتی جا رہی ہے، چند روز پہلے بھی جعفر ایکسپریس کے ٹریک کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس سے قبل جعفر ایکسپریس کے پائلٹ انجن پر فائرنگ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز