مستونگ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق مستونگ میں رکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے.
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سورگز کے قریب رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں حفیظ اللہ ساکن کانک اور آغا اقبال شاہ ساکن کانک شدید زخمی ہوگئے۔
زرائع کے مطابق زخمیوں کو نواب غوث بخش میمویل ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ آغا اقبال شاہ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا.