سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںمستونگ سودا سلف لینے بازار جانے والا نوعمر لڑکا لاپتہ 

مستونگ سودا سلف لینے بازار جانے والا نوعمر لڑکا لاپتہ 

مستونگ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں گذشتہ روز نوعمر نوجوان امداد اللہ ولد مہیم خان قوم لہڑی سکنہ کلی گلقنڈ لہڑی چوک جو گزشتہ روز صبح دس بجے اپنے گھر سے بازار کی طرف سوداسلف لینے نکلا ،جس کے بعد پر اسرار طورپر لاپتہ ہے۔

اہلخانہ کے مطابق وہ اتوار 29 جون 2025 کو بازار سودا سلف لینے گیا مگر ابھی تک گھر واپس نہیں لوٹے ہیں .موبائل نمبر بھی بند ہےاور کوئی رابطہ بھی نہیں ہوپارہا ہے،جس کی وجہ سے وہ سخت پریشان ہیں۔

انھوں نے علاقائی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جس کسی کو بھی امداد اللہ کے پراسرار گمشدگی کے بارے میں کوئی معلومات ہو تو برائے مہربانی وہ ان نمبروں پر رابطہ کرکے اطلاع کریں۔

رابطہ نمبر 03120187295

03332432940

یہ بھی پڑھیں

فیچرز