مستونگ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے احسان شاہ کی والدہ عارفہ شاہ کی اپیل پر مستونگ شہر بھر کے تمام تجارتی مراکز، مارکیٹیں اور کاروباری سرگرمیاں اظہار یکجہتی کے طور پر بند کردیئے گئےہیں۔
دوسری جانب مستونگ بلوچ یکجہتی کمیٹی ساروان ریجن، مستونگ زون نے ہڑتال کے ہدایت کا اعلان کیا ہے ۔
ترجمان نے کہاہے کہ شہید احسان شاہ کے اہلخانہ کی جانب سے کل، 17 اگست بروز اتوار مستونگ میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی (ساروان ریجن، مستونگ زون)، اس ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے ۔
شہید احسان شاہ کے خاندان کی جدوجہد کو ہم اپنی جدوجہد سمجھتے ہیں اور ہر سطح پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انھوں نے کہاہے کہ ہم مستونگ کے باشعور عوام، طلبہ، اساتذہ، سیاسی کارکنان، صحافی برادری اور تاجر برادری سے پُر زور اپیل کرتے ہیں کہ:
اس ہڑتال کو کامیاب بنائیں
اس ماں کی آواز بنیں
مظلوم کے ساتھ کھڑے ہوکر اپنا اجتماعی کردار ادا کریں، ہمارا اتحاد ہی ہمارا ہتھیار ہے۔


