مستونگ (ہمگام نیوز ) مستونگ کے علاقے نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مسجد کا پیش امام زخمی ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق مستونگ کے علاقے کلی بچہ آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مسجد کا پیش امام عبدالمنان ولد محمد حسن شدید زخمی ہوگیا ۔گولی انکے گلے میں لگی ہے۔
زخمی شخص کو شہید نواب غونث بخش میموریل ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔