یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںمستونگ معدنیات لیجانے والی ٹرکوں پر مسلح افراد کا حملہ جاری 

مستونگ معدنیات لیجانے والی ٹرکوں پر مسلح افراد کا حملہ جاری 

مستونگ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح مستونگ میں معدنیات لیجانے والے گاڑیوں پر حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، آج پھر ٹرکوں کو مختلف مقامات پر مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔

ہمارے نمائندے کے مطابق حملوں میں ریکوڈک پروجیکٹ کیلئے سامان لیجانے والی تین، سیندک پروجیکٹ کی ایک اور نوشکی، پدگ سے اسٹیل ملز کیلئے معدنیات لیجانے والی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہےکہ مستونگ میں ایک ہفتے کے دوران معدنیات لیجانے والی 16 گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

تاہم ان حملوں کی ذمہداریاں کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز